The desire to seek the unattainable. لاحاصل کی تمنا



-لاحاصل کی تمنا
پتہ ہے۔۔۔۔زندگی میں جس شے کے پیچھے جتنا بھاگا جائے نا وہ اتنی ہی فاصلے پر دور چلی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔اور جس کے لیے کوئی جستجو نہ کی جائے وہ شے۔۔۔۔ خود بخود ہماری جھولی میں آن گرتی ہے!!
لیکن ہم ازل سے لاحاصل کی تلاش میں بےقرار ہو کر بھٹکتے رہتے ہیں اور جو پھل اللّہ کی طرف سے جھولی میں پک کر گرتا ہے وہ ہمیں عام سی چیز کے سوا کچھ نہیں لگتا ۔۔۔پتہ نہیں کیوں آسانی سے مل جانے والے لوگ اور چیزیں ہمیں بےمعنی کیوں  لگتی ہیں۔۔ہم حاصل کی تمنا میں لاحاصل کے پیچھے دوڑتے پھرتے ہیں۔۔۔۔ اس نادان بچے کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کی آس اور خوشی میں گھر سے دور نکل جاتا ہے نہ ھی تتلیاں ملتی ہیں!!
اور نہ واپسی کا راستہ۔۔۔!!
♡♡

Comments