امید کی طاقت....!!!
جب بھی آپ کو کوئ مصیبت پیش آئے تو آپ صرف یہ کیجئے کہ اپنے ذہن کو یہ بتائیے کہ یہ مصیبت مستقل نہیں ہے، یہ صرف وقتی اور عارضی ہے،اس کے بعد ہر مصیبت آپ کے لئے آسان ہو جائے گی ۔سفر ایک ایسا تجربہ ہے جو ہر ایک کو پیش آتا ہے.
سفر میں کسی کو بھی گھر والی راحت نہیں ملتی،مگر ہر مسافر مطمئن رہتا ہے، کیوں کہ اس کو یقین ہوتا ہے کہ ایک عارضی مدت کے بعد وہ بہرحال اپنے گھر پہونچ جائے گا۔یہی معاملہ پوری زندگی کا ہے۔اپنی زندگی پر اس فارمولے کو منطبق کیجیئے اور پھر کبھی آپ مایوسی کا شکار نہ ہوں گے.
Comments