Solution of three main problems. تین مشکلات کے تین حل


 

اگر شہوت میں  مبتلا ہو ہو تو


اپنی نماز میں تجدیدِ نظر كرو، ضرور نماز میں سستی کرتے ہو گے...


فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ۔(سورہ مریم آیت 59) 


پھر ان کے بعد ايسے نااہل لوگ آئے، جنہوں نے نماز کو برباد کر دیا اور خواہشات کی اتباع کر لی-



🌻 اگر تم عدم توفیق اور بدبختی کا شکار ہو تو


اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ تمھارا رابطہ درست نہیں ہے لہذا اس بارے نظرِ ثانی کرو..


وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا (سورہ مریم آیت 32)


اور اپنی والدہ کے ساتھ حُسن سلوک کرنے والا بنایا ہے اور ظالم و بدبخت نہیں بنایا ہے۔



🌻 اگر روزی کی تنگی اور زندگی کی مشکلات میں مبتلا ہو تو


قرآن کریم کے ساتھ اپنا رابطہ درست كرو...


وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِی فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا (سورہ طہ آیت 124)


اور جو میرے ذکر (قرآن وسنت) سے اعراض کرے گا، اس کے لیے زندگانی تنگ ہوگی۔




شکاری کتا خرگوش کا پیچھا کرتے ہوے جب اسے نہیں پکڑ پاتا تو اس سے پوچھتا ہے، " تمہاری ٹانگیں چھوٹی ہیں اور میری لمبی پھر بھی میں تمہیں کیوں نہیں پکڑ سکتا ؟ "خرگوش شکاری کتے کو جواب دیتا ہے" "کیونکہ میں اپنے لیے بھاگ رہا ہوں اور تم کسی اور کے لیے بھاگ رہے ہو ..."

اگر اپنے حقوق حاصل کرنے کیلیئے شیر نھیں بن سکتے ہو تو دوسروں کیلئے کتا بھی نہ بنیں۔۔۔

#منقول

Comments