Words and trust. کلام اور اعتماد

-کلام اور اعتماد

انسان کو ہمیشہ صرف وہی باتیں اور دعوے کرنے چاہیئے جن کو وہ نبھا سکے۔کچھ لوگ بہت بڑے بڑے دعوے کر جاتے ہیں لیکن ان کے دعوے صرف لفظوں کی حد تک محدود اور عمل سے بے بہرہ ہوتے ہیں۔ایسے میں لفظ کہنے والے دعوی دار کا تو کچھ نہیں جاتا،اگلے انسان کا مان بھرم،بھروسہ،یقین سب ہی کچھ ٹوٹ کر بکھر جاتا ہے۔اس لیے انسان کو چاہیے ہمیشہ وہ باتیں کرے جن کو نبھا بھی سکے اور دعوے اس حد تک کرے جس حد تک انکی بات اور دوسروں کا بھرم قائم رہے۔لفظوں کے استعمال اور رویوں میں احتیاط کیجئیے یا پھر اپنے کہے کا مان رکھئیے۔کہیں جانے انجانے میں آپ کسی کا دل نہ دُکھا دیں یا کسی کا بھروسہ بن کر اسکا مان نہ توڑ دیں!


Comments