-دل کو نصیحت
تمہارے دل کی غفلت کا جو حال ہے اس سے تم باخبر ہو ـ اگر تیرا ظاہر اجلا ہے تو باطن برائیوں سے لتھڑا ہوا ہے ـ جس کو مال و جاہ کی محبت مائل کرلے' وہ اللّٰه کی محبت کے قابل نہیں ہوتا اے غافل دل !!! اگر آج مشقت و تکلیف نہیں اٹھاؤ گے تو کل ذلت و خواری اٹھانی پڑے گی ۔۔۔۔
اے غافل دل ! دنیا تیرا دوست ہے لیکن آخرت میں ضرور جانا ہے ـ اگر تو جوانی میں نیک اعمال کی طرف راغب نہیں ہوتا تو بڑھاپے میں عادتیں پختہ ہو جاتیں ہیں پھر گناہوں کو چھوڑنا اور مشکل ہو جاتا ہے
ـ اب عمر کے اس حصے میں رجوع کر لیں، آدھی عمر گزرنے کے بعد کھیل کود درست نہیں ہوتی ـ اگر تجھے خبر ہوتی جو تیرے لئے تیار ہوچکا ہے تو تُو طویل طویل راتوں میں رویا کرتا

Comments