جو لوگ کتاب پڑھتے ہیں وہ جب بات کرتے ہیں تو لفظوں سے ایک انتہائی خوبصورت مہک آتی ہے اس کے برعکس جو لوگ کتاب نہیں پڑھتے بے شک وہ جتنے پڑھے لکھے ہوں ان کے لہجوں میں وہ کشش نہیں ہوتی جو کتاب بینوں کے ہوتی ہے.
کتاب سے دوستی کرو یہ وفا کے ہر تقاضے پر پورا اترتے ہوئے آپ کو علم کا بہت بڑا خزانہ عطا کرے گی.
جو لوگ کتاب بینی کو ترجیح نہیں دیتے ان کے پاس دوسروں کے ساتھ بات کرنے کے لیے اور ان کو کسی بھی موضوع پر اپنا نقطۂ نظر سمجھانے کے لیے دلائل نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی.
کتاب بینی کسی بھی قوم کی ذہنی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. ہمیں چاہیے کہ جس حد تک ممکن ہو سکے ہر روز کتاب پڑھنی چاہیے تاکہ مختلف موضوعات پر ہمارا مطالعہ وسیع ہو اور ہم دوسروں کو اپنی بات بہتر انداز میں سمجھا سکیں.

Comments