-اللہ سے امید
جب میں چھوٹی تھی تب "اللہ" سے باتیں کرتی تھی_
پھر جب میں بڑی ہوئی تو اللہ کو چھوڑ کر زمین والوں سے باتیں کرنے لگ گئی_
پھر میں زمین والوں سے باتوں میں اتنا گم ہوگئی کہ اللہ کو بھول ہی گئی_
پھر ایسا ہوا کہ زمین والوں نے مجھے سننا چھوڑ دیا_
اب میں آسمان پر اول تو اللہ سے نظریں ہی نہیں ملا پاتی اور اگر کبھی ہمت کر بھی لوں تو مجھ سے بولا ہی نہیں جاتا
وہ تو اللہ ہے ناراض ہو تب بھی سنتا ہے_
اچھے ہوں تب بھی سنتا ہے، برے ہوجائیں تب بھی سنتا ہے_
زمین والے تو سب فریب ہیں_
بیشک سچا سننے والا تو اللہ ہی ہے، جو دل کی ہر سانس سے واقف رہتا ہے۔۔۔۔!!!

Comments