-انسانی خواب کی مثال
یوں بھی ہوسکتا ہے کسی پرندے کو مچھلی سے محبت ہوجائے مگر مصیبت تو یہ ہے کہ جا کر رہیں تو کہاں رہیں کچھ ایسا ہی ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو ایسی چیزوں کی چاہت کر بیٹھتے ہیں جو ان کے لئے بنی ہی نہیں ہوتی پھر آخر میں ایک کو اڑ جانا ہوتا ہے اور دوسرے کو غموں کے سمندر میں غرق ہونا پڑتا ہے
-دوستی
دوستوں کو گھڑی کی سوئیوں کی طرح ہونا چاہیے چھوٹی , بڑی ,سست , تیز___لیکن جب کسی کی زندگی میں بارہ بجنے والے ہوں تو سب ایک ساتھ ہوں
-اپنےآپ کی تبدیلی
کتنی عجیب بات ھے ، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بدل جائے. کبھی ایسا بھی ہوتا ھے کہ ہم دنیا کو بدلنے کا جوش و جذبہ اپنے اندر سموئے ہوتے ہیں لیکن ہم خود کو ہی نہیں بدل رھے ہوتے ، یہ افسوسناک بات ھے. ہمیں تبدیلی کا آغاز اپنی ذات سے کرنا چاہیئے. خود کو مثبت بدلاؤ کی طرف لانا چاہیئے تاکہ ہم اپنا سفر حیات اچھے انداز میں مکمل کر سکیں اور ہمارا اللہ ہم سے راضی رھے....

Comments