Sigh of heart. دل کی آہ



#34.
اک درد مسلسل مجھے سونے نہیں دیتا؛
دل صبر کا عادی مجھے رونے نہیں دیتا؛
میں اس کا ہوں یہ راز تو وہ جان گیا؛
پر وہ کس کا ہے یہ سوال مجھے سونے نہیں دیتا؛؛:؟؟


#35.
شب غم کی سحر نہیں ہوتی
ہو بھی تو میرے گھر نہیں ہوتی
 
 زندگی تو ہی مختصر ہو جا..
شب غم تو مختصر نہیں ہوتی...


#36.
میرے  بے ربط  خیالات  میں ،،،، کیا  رکھا  ھے۔
میں تو پاگل ھوں مری بات میں کیا  رکھا  ھے

میری تکمیل ، تری ذات سے ھی ممکن ھے۔
-تو الگ ھو تو میری ذات میں کیا رکھا ھے 

یہ شب و روز ترے غم سے ھی تابندہ ھیں۔
ورنہ اس گردشِ حالات میں کیا رکھا ھے۔

ھر جنم ساتھ نبھاؤ تو کوئی بات بنے۔
-چند لمحوں کی ملاقات میں کیا رکھا ھے

Comments